سوال:محرم میں کالا لباس پہننا کیسا ہے؟؟؟
جواب:محرم میں کالا لباس نہ پہنیں کیونکہ اس سےروافض کی مشابہت ہوتی ہے۔
اور حدیث مبارکہ میں ہےکہ:عَنِ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی
قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہیں میں سے ہے ۔
(سنن ابی داود:۴۰۳۱،وسندہ حسن)
تاہم یاد رہےکہ مطلقاً کالا لباس پہننا جائز ہے۔لہٰذا محرم کے علاوہ ایسا لباس پہن سکتے ہیں۔
عامۃ الناس میں یہ جو مشہور ہےکہ کالا لباس جہنمیوں کا لباس ہے اس بات کی کوئی دلیل میرے علم میں نہیں ہے۔واللہ اعلم
🌹الشیخ ابومحمدعبدالاحدسلفی حفظہ اللّٰہ تعالی🌹
 
Top