"۔۔۔۔۔۔۔۔*کرسمس اور کفار کی دیگر عیدیں!*۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
*الشیخ ابومحمد عبدالاحد سلفی*
وَ الَّذِیۡنَ لَا یَشۡہَدُوۡنَ الزُّوۡرَ ۙ وَ اِذَا مَرُّوۡا بِاللَّغۡوِ مَرُّوۡا کِرَامًا ﴿۷۲}
اور جو لوگ جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہوتا ہے تو شرافت سے گزر جاتے ہیں۔"
(سورۃ الفرقان : ٧٢)۔ سلف کی ایک جماعت نے اس کا معنی یہ بیان کیا ہے : "اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو کافروں کی عیدوں میں شریک نہیں ہوتے۔"
📚 *[ تفسیر ابن کثیر : ١١٨/٦ ]*

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ؛ مجھے ابن آدم نے جھٹلایا حالانکہ اس کے لیے یہ بھی مناسب نہیں تھا۔ مجھے جھٹلانا یہ ہے کہ (ابن آدم) کہتا ہے کہ میں اس کو دوبارہ نہیں پیدا کروں گا حالانکہ میرے لیے دوبارہ پیدا کرنا اس کے پہلی مرتبہ پیدا کرنے سے زیادہ مشکل نہیں۔ اس کا مجھے گالی دینا یہ ہے کہ کہتا ہے کہ اللہ نے اپنا بیٹا بنایا ہے حالانکہ میں ایک ہوں۔ بےنیاز ہوں نہ میرے لیے کوئی اولاد ہے اور نہ میں کسی کی اولاد ہوں اور نہ کوئی میرے برابر ہے۔
📚 [صحیح بخاری : ٤٩٧٤]
"کفار کی عیدوں پر ان کی عبادت گاہوں کا رخ مت کیا کرو ؛ بے شک ان پر اللہ کا غصہ اترتا ہے !"
📚 *[ سيدنا عمر بن الخطاب رضى الله عنه || مصنف عبد الرزاق : ١٦٠٩ ]*
"غیر مسلموں کی سرزمین میں رہنے والا مسلمان ان کی عید کو انہی کی طرح منائے اور اسی رویّے پر اس کی موت ہو تو قیامت کے دن بھی وہ انہی کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔"
📚 *[ سيدنا عبد الله بن عمرو رضى الله عنهما || السنن الكبیر للبيهقي : ١٨٨٦٣ ]*
"اگر کسی شخص کی بیوی عیسائی ہو تب بھی وہ اس کو عیسائیوں کی عید میں شرکت کی اجازت نہ دے کیونکہ اللہ نے گناہوں پر تعاون کو منع قرار دیا ہے!"
📚 *[ امام احمد بن حنبل رحمه الله || المغني لابن قدامة : ٣٦٤/٩ ]*
"کفار کی عید پر انہیں مبارکباد پیش کرنا ایسے ہی ہے جیسے کسی کو صلیب کے آگے سجدہ کرنے پر مبارکباد پیش کرنا!"
📚 *[ امام ابن القيم رحمه الله || أحكام أهل الذمة : ٢١١/٣ ]*
"مسلمانوں کیلیے جائز نہیں کہ وہ عیسائیوں کو کوئی ایسی چیز بیچیں جو ان کی عیدوں میں کام آنے والی ہو ؛ کیونکہ یہ ان کے شرک کی تعظیم اور ان کے کفر کی معاونت ہے!"
📚 *[ امام ابن القاسم المالكي رحمه الله || المدخل لابن الحاج : ٤٦/٢ ]*
"اگر کوئی شخص پچاس سال اللہ کی عبادت کرے، پھر مشرکین کی عید کے موقع پر اس دن کی تعظیم کرتے ہوئے کسی مشرک کو ایک انڈہ ہی تحفہ دے دے تو اس نے کفریہ کام کیا اور اپنے تمام اعمال ضائع کر لیے!"
📚 *[ امام ابو حفص كبير الحنفي رحمه الله || الدر المختار : ٧٤٥/٦ ]*
شافعی فقہاء کا کہنا ہے کہ کفار کی عید میں شرکت کرنے والے کو سزا دی جائے!
📚 *[ مغني المحتاج للشربيني : ٥٢٦/٥ ]*
 
Top