🌹🍁نمازکی نیت کا بیان🍁🌹
*نمازسےپہلےدل میں نیت کرنالازمی ہےورنہ نماز نہیں ہوگی_
*"بےشک عملوں کا دارومدار نیتوں پرہے_"
{بخاری,کتاب بدءالوحی:1_مسلم:1907_ابوداود:2201_ترمذی:1647_ابن ماجه:4227}
*ابن حزم نےفرمایا"نمازمیں نیت فرض ولازم ہے_"
{المحلی بالآثار:261/2}
*شوکانی نےفرمایا"نماز کی صحت کےلیےنیت شرط ہے_"
{السیل الجرار:209/1}
*ابن قدامہ نےفرمایا"نیت کےبغیرنمازمنعقدنہیں ہوتی_"
{المغنی:132/2}
*احناف,جنابلہ,مالکیہ کےنزدیک نیت نماز کی شرائط میں سے ہے_
*شافعیہ کےنزدیک نیت نماز کےفرائض یا ارکان میں سےہے_
*وهبہ زحیلی نےفرمایا"نماز میں بالاتفاق نیت واجب ہے_"
{الفقه الاسلامی وادلته:771/1}
*امام ابن تیمیہ فرماتےہیں"اگرکوئی انسان سیدنا نوح علیه السلام کی عمر(1050سال)کےبرابرتلاش کرےکہ رسول الله صلی الله علیه وسلم اور صحابہ کرام رضی الله عنهم اجمعین میں سےکسی نےزبان سےنیت کی ہو,تووہ ہرگزکامیاب نہیں ہوگا,سوائےسفید جهوٹ بولنےکے_"
{فقه الاسلام ازابومحمدعبدالاحدسلفی(قلمی نسخه),جلد1صفحه54}
=راجح:
*نیت نماز کےلیےشرط ہے,اس کی جگہ صرف دل ہے اور نیت کےالفاظ زبان سےادا کرنا ثابت نہیں ہیں_
و ما علینا الا البلاغ
 
Top