"میرے خلوص کی گہرائی سے نہیں ملتے"

ب🖊صفی الرحمن ابن مسلم فیضی بندوی
جامع عمار بن یاسر۔ سعودی عرب

🇸🇦 سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے، جو ہر اس شخص کے نشانے پر ہے، جس کی فکر میں کتاب و سنت سے واضح ٹکراو پایا جاتا۔

🔥 یہود و نصاری و کافر تو اس لئے مخالف ہیں: کیونکہ وہ اسلام کے عین مخالف ہیں۔

🔥 شیعہ اس لئے مخالف ہے: کہ وہ بعض صحابہ کے علاوہ سب کو مرتد مانتے ہیں، خلفاء راشدین کو غاصب مانتے ہیں، اور علی رضی اللہ عنہ کی شان میں غلو کرتے ہیں، اور نعوذ باللہ عائشہ رضی عنھا پر بہتان تراشی کرتے ہیں اور سعودی پر قبضہ جما کر انھیں قبر سے نکال کر سزا دینے کی بات کرتے ہیں۔
سعودی عرب ان کے اس گھناونے عقیدہ کا سخت مخالف ہے، اور ان کی ہر منافقت و مکرو فریب کو ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہے، اللہ کرے جلد کامیابی قدم چومے۔ آمین

🔥 اخوانی اس لئے مخالف ہے: کہ اس کی خوارجی ذھنیت، سیاسی فکر و بے راہ روی، اور اسلام دشمنوں کا مہرہ ہونے سے سعودی عرب خوب واقف ہے، اس لئے ان پر بھی اچھی طرح نکیل کسے ہوئے ہے ۔

🔥صوفیت اس لئے مخالف ہے: کہ اس کے شرک و بدعات و خرافات کو سعودی عرب،خصوصا مکہ وہ مدینہ میں چلنے نہیں دیتا، اور تمام ایسی جگہوں کی جہاں وہ اسلام مخالف عمل کر سکتے ہیں، سختی سے نگرانی کی جاتی ہے، اور انھیں وہاں پھٹکنے نہیں دیا جاتا ۔

💥کم علم طبقہ اس لئے مخالف ہے: کہ وہ حقیقت سے پرے ہو کر، پروپیگنڈوں پر کان لگا کر بیٹھ جاتا ہے، دوسری طرف سعودی کی ہمدردی کا دم بھرتے ہوئے، گالی دیتا ہے، کمروں، اور اپنی ڈینگ پٹانگ کی محفلوں میں بیٹھ کر سیاسی قابلیت جھاڑتا ہے، اور بیچارگی کے عالم میں کہتا ہے، نہیں ہم تو اس لئے مخالف ہیں کہ سعودی عرب اسلحہ میں کمزور ہے، اس پر نہیں دھیان دے رہا ہے، حوثیوں کو اب تک مار نہیں سکا، یعنی ایٹم بنانا ہی ان کے یہاں اولین ترجیح ہے۔
خود موقع در موقع فلمیں دیکھتا ہے، صلاة کے وقت کمرے میں چھپ جاتا ہے، بیویاں بیٹیاں بے پردہ گھومتی ہیں مگر سعودی عرب پہ آنسو بہاتا ہے، کی یار! اب یہاں رہنے کے لائق نہیں اسلام یہاں بچا ہی نہیں، پھر خدا نخواستہ کمپنی نے یا کفیل نے خروج نھائی بھیج دیا، تو پانچ کیلو کا منہ لٹکائے گالیاں دیتے نکل جاتا ہے۔
تمام طرح کی نعمتوں سے ناشکری کی سزا پر افسوس نہیں کرتا، اپنی غلطیوں کو نہیں ڈھونڈتا صرف غلطیاں نکالنا ہی اپنا فرض سمجھتا ہے۔

👌🏼ہماری ذھنیت یہ بن چکی ہے کہ سعودی عرب ہی ہمیں سب کچھ سہولت دے، ہمارا ایک رتی بھی کچھ نہ لگے، چاہے جو بھی صورت حال ہو، ہمارا خیال رکھا جائے، لیکن ہم اپنا ذرہ برابر بھی نقصان پہ تلملا اٹھتے ہیں، مالکم کیف تحکمون۔

🌹خلوص تو دکھائی نہیں دیتا مگر اس کا اظہار و ادراک تو ہو ہی جاتا ہے ۔
کووڈ 19 کی پوری مہاماری میں بلا تفریق و بے لوث و بلا تشہیر خدمت، حج کے لئے عقلمندی و دور اندیشی بھری حکمت، اور فریضہء حج کو جاری رکھتے ہوئے، مختصر ضیوف الرحمن کے قافلے کی مکمل حفاظت، عظمت بیت اللہ کے تقدس کی بے مثال خدمت ۔
یہ خلوص ومحبت اور رب کی رضا کیلئے کئے جانے والے عمل کی دلیل ہے۔
 
Top