ذیشان خان

Administrator
کتاب کی اہمیت

عربی تحریر کی اردو ترجمانی:
حافظ عبدالرشید عمری

کسی حکیم نے کہا:

اگر مجھے روئے زمین پر دنیا کا سب سے بڑا بادشاہ بنانے کی پیشکش کی جائے،
اور میرے لئے دنیا کی اعلی سے اعلی اور عمدہ سے عمدہ نعمتیں فراہم کی جائیں جیسے خوبصورت عالی شان محل، دلکش باغات اور نہریں، قیمتی سواریاں، قابل فخر نفیس کپڑے اور سوؤں نوکر چاکر وغیرہ وغیرہ،
اور اس عظیم پیشکش کے ساتھ ایک شرط یہ رکھی جائے کہ مجھے کتابوں سے محروم کر دیا جائے گا،
تو میں دنیا کی سب سے عظیم بادشاہت کو ٹھکرا دوں گا ،
اور میں اس بات کو قبول کروں گا
کہ میں ایک جھونپڑی میں فقیر کی سی زندگی گزاروں،
اور اس جھونپری میں میرے پاس ڈھیر ساری کتابیں پڑھنے کے لئے موجود ہوں۔

📚جوامع الأدب " للقاسمي " (ص: ٢٢٢)
 
Top