صفی الرحمن ابن مسلم فیضی
Member
ٹرکٹروں کے نام یہ چھبیس جنوری
کیا خوب دھوم دھام یہ چھبیس جنوری
ٹی وی میں اور دیکھو سرکار میں بھی ہے
چرچا میں صبح و شام یہ چھبیس جنوری
سردی میں ہیں کسان، مِرا دیش ہے مہان
شمشیرِ بے نیام یہ چھبیس جنوری
حق کی صدا لگاو مِرے دیش واسیو
ناحق پہ ہے لگام یہ چھبیس جنوری
ہے داوٴ پہ عدالت خطرے میں اس کی عزت
ہے وقف حق بنام یہ چھبیس جنوری
اے ظلم و بربریت، غلامی کے دیو ہیکل
ہے موت کا پیام یہ چھبیس جنوری
زندہ صفی ہے جب تک ملت میں شرم و غیرت
دے گی صدا ہر گام یہ چھبیس جنوری
صفی ابن مسلم فیضی بندوی
کیا خوب دھوم دھام یہ چھبیس جنوری
ٹی وی میں اور دیکھو سرکار میں بھی ہے
چرچا میں صبح و شام یہ چھبیس جنوری
سردی میں ہیں کسان، مِرا دیش ہے مہان
شمشیرِ بے نیام یہ چھبیس جنوری
حق کی صدا لگاو مِرے دیش واسیو
ناحق پہ ہے لگام یہ چھبیس جنوری
ہے داوٴ پہ عدالت خطرے میں اس کی عزت
ہے وقف حق بنام یہ چھبیس جنوری
اے ظلم و بربریت، غلامی کے دیو ہیکل
ہے موت کا پیام یہ چھبیس جنوری
زندہ صفی ہے جب تک ملت میں شرم و غیرت
دے گی صدا ہر گام یہ چھبیس جنوری
صفی ابن مسلم فیضی بندوی