ذیشان خان

Administrator
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين
محروم کون؟
ازقلم: عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ​

دنیا دار لوگ اصل سعادت مندی اس میں سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس خوب دولت ہو، اچھی گاڑی ہو، خوب صورت بنگلہ ہو، زر زمین اور جائداد ہو، بہترین بزنس اور نایاب تجارت ہو، لیکن یاد رہے کہ یہ کوئی سعادت کی بات نہیں ہے اصل سعادت یہ ہے کہ انسان اللہ کا بندہ بن جائے، اللہ کو یاد کرے اور اپنے مقصد حیات پر غور کرے، آخری کی فکر کرے جہنم کی آگ سے بچنے کی کوشش کرے-
قارئین کرام! اصل خوش نصیب اور کامیاب وہ شخص ہے جو آخرت میں کامیاب ہو جائے، جہنم کی آگ سے بچ جائے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے: "كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ" (آل عمران:185) ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور تم کو قیامت کے دن پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کردیا جائے بےشک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے-
محروم ہے وہ شخص جو آخرت میں ناکام ہو جائے، اسی لیے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا سب سے افضل مؤمن وہ ہے جو سب سے زیادہ بااخلاق ہو، اور سب عقلمند وہ ہے جو موت کو بہت یاد کرنے والا ہو، اور موت کے بعد کی خوب اچھی تیاری کرنے والا ہو تو یہی لوگ عقلمند اور ہوشیار ہیں (سلسلة الأحاديث الصحيحة للألباني رقم الحديث:1384)
قارئین کرام! محروم کون لوگ ہیں آئیے سرسری طور پر جاننے کی کوشش کرتے ہیں-
1) جو اللہ پر ایمان نہ لائے-
2) جو نماز نہ پڑھے-
3) جو حلال نہ کھائے-
4) جو اللہ کے راستے میں خرچ نہ کرے-
5) جو اللہ کو یاد نہ کرے اور اللہ کو بھول جائے-
6) جو دنیا کی زندگی کو سب کچھ سمجھ لے اور آخرت کی تیاری نہ کرے-
7) جو دین کا علم نہ سیکھے اور قرآن وحدیث کی مجلسوں میں شرکت نہ کرے-
8) جو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہ لے-
9) جو سنت کی پیروی نہ کرے اور رسم ورواج کے پیچھے بھاگے-
10) جو والدین کی خدمت نہ کرے-
11) جو اپنے مال کا صحیح استعمال نہ کرے-
12) جو علماء کی قدر نہ کرے-
13) جو باجماعت مسجد میں نماز نہ پڑھے-
14) استطاعت کے باوجود جو حج وعمرہ نہ کرے-
15) جو نبی پر درود نہ بھیجے-
16) جو نماز فجر باجماعت وقت پر نہ پڑھے-
17) جو دنیا کی دولت کے لیے بہت ٹینشن لے-
18) جو قرآن کی تلاوت سمجھ کر نہ کرے اور قرآن یاد نہ کرے-
19) جو خودکشی کرلے-
20) جو اللہ کے فیصلے کو تسلیم نہ کرے اور ہرجگہ بےصبری کا مظاہرہ کرے-
اللہ تعالیٰ ہم سب کو محروم لوگوں میں سے نہ بنائے اور ہم سب کو اہل سعادت میں سے بنائے اور ہم سب کو نفع بخش بنائے آمین-
══════════ ❁✿❁ ══════════
 
Top