ذیشان خان

Administrator
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين
دعا کی قبولیت کی چند گھڑیاں
ازقلم: عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ​

اللہ تعالیٰ کی رحمت کا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ وہ رب العالمین ہماری دعاؤں کو قبول کرتا ہے ہماری مرادیں پوری کرتا ہے بس شرط یہ ہے کہ ہم اللہ سے مانگیں، اللہ سے دعا کریں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ"(البقرة:186) جب میرے بندے آپ سے میرے متعلق سوال کرتے ہیں تو ( اے نبی) آپ انہیں بتا دیجیے کہ میں قریب ہوں، اور میں پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہوں اور قبول کرتا ہوں، لہٰذا سبھوں کو چاہیے کہ وہ مجھے ہی پکاریں اور مجھ پر ایمان رکھیں تاکہ وہ ہدایت سے سرفراز ہو سکیں-
قارئین کرام! دعا تو ہمیشہ قبول ہوتی ہے ہم جب بھی اپنے رب کو پکاریں وہ ہماری پکار سنتا ہے اور ہماری دعا قبول کرتا ہے، لیکن کچھ متعین اوقات اور مخصوص مقامات ہیں جن میں دعائیں خصوصیت کے ساتھ قبول ہوتی ہیں جو درج ذیل ہیں-
1) شب قدر میں-
2) سحر کے وقت-
3) سلام پھیرنے سے قبل تشہد اخیر میں-
4) سجدہ میں-
5) اذان واقامت کے بیچ میں-
6) ظہر سے پہلے زوال کے بعد-
7) والدین کی دعا اپنی اولاد کے لیے-
8) سفر میں-
9) مظلوم وپریشان حال شخص کی دعا-
10) مریض کی دعا-
11) بارش کے نزول کے وقت-
12) زمزم نوش کرتے وقت-
13) جمعہ کے دن-
14) غائبانہ دعا-
15) روزے دار کی دعا-
16) ماہ رمضان میں-
17) حج وعمرہ کرنے والے کی دعا-
18) حالت جنگ میں-
19) مجاہد کی دعا-
20) رات میں بیدار ہوتے وقت-
یہ کچھ گھڑیاں اور کچھ اوقات ہیں جن میں دعائیں قبول ہوتی ہیں، لہٰذا ہم سب کو چاہیے کہ ہم ان لمحات اور اوقات کی قدر کریں اور ان گھڑیوں میں خصوصیت کے ساتھ دعا کا اہتمام کریں، مکمل یقین کے ساتھ دعا کریں، اللہ ضرور دعاؤں کو قبول کرے گا، جیسا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ادْعُوا اللَّهَ وَأَنْتُمْ مُوقِنُوْنَ بِالْإجَابَةِ، وَاعْلَمُوْا أنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَجِيْبُ دُعَاءََ مِنْ قَلْبٍ غَافِلٍ لَاهٍ" (سنن ترمذی:3479/حسن) اللہ سے مانگو تو قبولیت کے یقین کے ساتھ مانگو، کیونکہ اللہ تعالی کسی غافل اور لا پرواہ دل کی دعا قبول نہیں کرتا ہے-
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سبھوں کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین-
══════════ ❁✿❁ ══════════
 
Top