ذیشان خان

Administrator
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين
نماز کے اندر سرزد ہونی والی چند غلطیاں
ازقلم: عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ​

نماز بالکل اطمینان وسکون سے پڑھنا چاہیے، نماز اسی طرح پڑھنا چاہیے جس طرح اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے تھے، اسی لیے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا: "صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي" (صحیح بخاری:631) تم ایسے ہی نماز پڑھو جیسے تم نے مجھ کو نماز پڑھتے دیکھا ہے-
قارئین کرام! نماز میں غلطی کرنا اور صحیح سے نماز نہ پڑھنا بڑی بربادی کا ذریعہ ہے، جیسا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "إِنَّ الرجلَ لِيصلِّي سِتِّينَ سَنَةً، وما تقبلُ لهُ صلاةٌ، لعلَّهُ يُتِمُّ الركوعَ ولا يُتِمُّ السُّجُودَ، و يُتِمُّ السُّجُودَ و لا يُتِمُّ الركوعَ" (صحیح الترغيب والترهيب:529/ حسن_ سلسلة الأحاديث الصحيحة:2535) آدمی ساٹھ سال تک نماز پڑھتا ہے مگر اس کی ایک وقت کی نماز قبول نہیں کی جاتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ رکوع تو ٹھیک سے کرتا ہے مگر سجدہ صحیح سے نہیں کرتا ہے، اور سجدہ ڈھنگ سے تو کرتا ہے مگر رکوع مکمل نہیں کرتا ہے-
آئیے آج کے مضمون میں نماز کے اندر پائی جانے والی بعض غلطیوں کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں-
*نماز کے اندر سرزد ہوئی والی چند غلطیاں*
1) تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ اٹھا کر نیچے (کمر کے پاس) لٹکا دینا پھر ہاتھ باندھنا-
2) نماز میں کپڑے اور بال وغیرہ بار بار درست کرنا-
3) نماز کی حالت میں نگاہ اوپر اٹھانا-
4) نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنا-
5) سدل کرنا یعنی اپنے کپڑے کو نیچے لٹکانا-
6) منہ باندھ کر نماز پڑھنا-
7) جمائی کے وقت منہ پر ہاتھ نہ رکھنا-
8) دوران نماز قبلہ کی طرف تھوکنا-
9) امام سے آگے بڑھنا، سبقت کرنا -
10) سجدے میں جاتے وقت سب سے پہلے گھٹنا رکھنا-
11) رکوع وسجود صحیح سے نہ کرنا-
12) اعتدال اور اطمینان کے ساتھ نماز نہ پڑھنا جلدی جلدی نماز پڑھنا-
13) نماز میں بات چیت کرنا، کھانا پینا، ہنسنا وغیرہ-
14) آنکھ بند کرکے نماز پڑھنا-
15) نیند کی حالت میں نماز پڑھنا-
16) نماز کے لیے اپنی جگہ کو خاص رکھنا-
17) ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنا-
18) دو سجدوں کے درمیان نہ بیٹھنا-
19) دوسری اور چوتھی رکعت میں اپنے قدموں کے بَل اٹھنا-
20) امام کے بھولنے پر سبحان اللہ کی بجائے اللہ اکبر کہنا-
21) قدرت کے باوجود بھی بیٹھ کر فرض نماز پڑھنا-
22) زمین پر سجدہ کرنے کی طاقت کے باوجود کرسی پر بیٹھ کر سجدہ کرنا-
23) مسبوق (جو جماعت میں لیٹ سے شامل ہو) شخص نماز میں داخل ہوتے ہی دعاء ثنا پڑھنے کو ضروری سمجھنا اور سورہ فاتحہ چھوڑ دینا-
24) جہری نماز میں امام کے پیچھے سورہ فاتحہ نہ پڑھنا-
25) سجدہ میں اپنے ہاتھوں کو نہ پھیلانا بلکہ پیٹ اور ران کے پاس سمیٹ لینا-
26) نماز (تشہد اخیر) میں تورک نہ کرنا-
27) نماز میں زبان سے سلام کا جواب دینا-
28) سلام پھیرنے کے وقت ہاتھ سے اشارہ کرنا-
29) تشہد کے اندر صرف اشھد ان لا اله الا اللہ.......... پر اپنی شہادت کی انگلی بلند کرنا-
30) سجدہ میں اپنی ناک کو زمین پر نہ لگانا-
31) نماز میں امام کی اقتدا میں تاخیر کرنا-
32) امام سے پہلے آمین کہنا-
33) سورہ فاتحہ کے علاوہ امام کی قرات کے ساتھ ساتھ قرآن پڑھنا-
34) ہونٹ کی حرکت کے بغیر دل ہی دل میں نماز کی دعائیں پڑھنا-
35) رکوع کے بعد فوراً سیدھے کھڑے ہوئے بغیر سجدہ میں چلے جانا-
36) نماز میں نماز کے اذکار کو جہراََ پڑھنا-
37) زور زور سے ڈکارنا-
38) صف کے بیچ میں شگاف چھوڑنا-
39) مسبوق شخص کا کسی مصلی کو حالت نماز میں اگلی صف سے پیچھے کرنا-
40) سکون سے نماز نہ پڑھنا خوب حرکت کرنا-
یہ کچھ نمازی کی غلطیاں ہیں، ان غلطیوں سے ہمیں اور آپ کو بچنا چاہیے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے اور ہر قسم کی چھوٹی بڑی غلطیوں سے بچائے آمین-
══════════ ❁✿❁ ══════════
 
Top