ذیشان خان

Administrator
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين
نیک اور اچھے شوہر کی پہنچان
ازقلم: عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ​

پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، وَأنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِيْ" (سنن ترمذی:3893/صحيح) تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنی بیوی کے لیے بہتر ہو اور میں تم میں اپنی بیوی کے لیے سب سے اچھا ہوں-
لہٰذا ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنی بیوی کے لیے اچھے اور نیک شوہر بنیں، مثالی شوہر بنیں تاکہ بیوی ہم سے مکمل طور پر خوش رہے-
قارئین کرام! نیک اور اچھے شوہر کی پہچان کیا ہے آئیے آج کے مضمون میں اس کو سرسری طور پر جاننے کی کوشش کرتے ہیں-
*نیک اور صالح شوہر کی پہچان*
1) اللہ اور اس کے رسول سے سب سے زیادہ محبت کرنے والا ہو-
2) اللہ سے ڈرنے والا ہو-
3) اللہ کی عبادت کرنے والا ہو-
4) اپنی بیوی سے مسکرا کر ملنے اور مسکرا کر بات کرنے والا ہو-
5) ہمیشہ نرم اور میٹھی گفتگو کرنے والا ہو-
6) ہنسنے ہنسنانے والا ہو-
7) فرماں بردار ہو، اطاعت گزار ہو-
8) امانت دار ہو-
9) باحیا اور باغیرت ہو -
10) اجنبیہ عورتوں پر نظر نہ ڈالنے والا ہو-
11) اپنی سسرال والوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا ہو-
12) شکرگزار ہو-
13) میل محبت سے رہنے والا ہو، جھگڑا واختلاف سے دور رہنے والا ہو-
14) بیوی کے سامنے موبائل فون کم استعمال کرنے والا ہو-
15) بیوی کے کاموں میں ہاتھ بٹانے والا ہو-
16) حلال روزی کمانے والا ہو-
17) اپنی نیک بیوی کی اجازت سے ہر کام کرنے والا ہو-
18) اپنی غلطی پر معافی مانگنے والا ہو-
19) ٹینشن ختم کرنے والا ہو-
20) بیوی کو دین اور ادب سکھانے والا ہو-
21) اپنی زبان کی حفاظت کرنے والا ہو-
22) فیشن پرست نہ ہو، سادگی سے رہنے والا ہو-
23) مشکلات پر صبر کرنے والا ہو-
24) دین کا علم سیکھنے والا ہو-
25) بال بچوں کی صحیح تربیت کرنے والا ہو-
26) بال بچوں کی خاطر خوب محنت کرنے والا ہو-
27) اللہ پر توکل اور بھروسہ رکھنے والا ہو-
28) خرچ کرنے والا ہو، بخیلی سے دور رہنے والا ہو-
29) کمزوروں اور غریبوں کی مدد کرنے والا ہو، ہمدردی کی صفت پر قائم رہنے والا ہو-
30) دیندار ہو-
31) اپنی بیوی کے محاسن اور خوبیوں کو یاد کرنے والا ہو یا اپنی بیوی کی تعریف بیان کرنے والا ہو-
32) اپنی بیوی کے واسطے زیب وزینت اختیار کرنے والا ہو-
33) بیوی کی باتوں کو دھیان سے سننے والا ہو اور بیوی کی باتوں کو اہمیت دینے والا ہو-
34) اپنی بیوی کے ساتھ کھانا کھانے والا ہو اور اپنے ہاتھ سے بیوی کو کھلانے والا ہو-
35) گاہے بگاہے اپنی بیوی کو اس کے والدین، بھائی بہن سے ملاقات کرانے والا ہو-
36) بیوی کو مکمل پردے میں رکھنے والا ہو-
37) اپنی بیوی کا آنسو اپنے ہاتھ سے صاف کرنے والا-
38) اپنی بیوی کو اپنے ساتھ رکھنے والا ہو-
39) اپنی بیوی سے مشورہ کرنے والا ہو-
40) شوہر اپنی بیوی کو اپنے گھر کی نوکرانی نہیں بلکہ اسے اپنی رانی سمجھنے والا ہو-
41) اپنی بیوی سے ہنسی مذاق کرنے والا ہو، خوب جم کر پیار ومحبت کرنے والا ہو-
42) اپنی بیوی کو زیادہ وقت دینے والا ہو-
43) اپنی بیوی کا مکمل خرچہ اٹھانے والا ہو-
44) اپنی بیوی کے ساتھ کھیل کود کرنے والا ہو-
45) شوہر ہنر مند ہو، برسرِ روزگار ہو-
46) اپنی بیوی کی راز کی باتوں کی حفاظت کرنے والا ہو-
47) شوہر اپنی بیوی کی ہر طرح حفاظت کرنے والا ہو-
48) شوہر اپنی بیوی کے جائز مطالبات پورا کرنے والا ہو-
49) شوہر حق زوجیت مکمل طور پر ادا کرنے والا ہو-
50) اپنی بیوی کو جہنم کی آگ سے بچانے والا ہو-
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی بیوی کا مثالی شوہر بنائے آمین-
══════════ ❁✿❁ ══════════
 
Top