ذیشان خان

Administrator
علماء حق کی اطاعت سب پر واجب ہے
✍
: شیخ عبدالسلام سلفیؔ حفظہ اللہ
━════﷽════━​
جس قوم میں علماء کے تابع عوام نہ ہو، اور جس جماعت میں علماء کے تابع سسٹم نہ ہو وہاں تباہی ہوگی، سسٹم علماء کے تابع ہونا چاہئے.
❍ علماء تفسیر نے اللہ تعالیٰ کے اِس فرمان: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُمْ } [النساء: ۵۹] کے تحت بہت کچھ لکھا ہے.
{أُولِي الْأَمْرِ مِنكُمْ} کے متعلق علماء کی تحریروں کا خلاصہ جو کچھ سمجھ میں آتا ہے وہ یہ کہ ’’اولوالامر‘‘ سے مراد حُکّام اور علماء ہیں، لیکن حکام بھی حقیقت میں علماء کے تابع ہیں، جیسے اولوالامر: یعنی اہل علم کتاب وسنت کے تابع ہیں، ایسے ہی حکام علماء حق کے تابع ہیں. [دیکھئے: أعلام الموقعین لابن القیم: ۱٦]
لہذا حقیقت میں اگر دیکھا جائے تو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے بعد علماء کی اطاعت ہی سب پر واجب ہے، حکام کے لئے بھی یہ واجب ہے کہ ان کا سسٹم علماء کی رہنمائی کے بغیر نہیں چلنا چاہیے.
الغرض جو بھی سسٹم دین اور شریعت سے جڑا ہوا ہے وہ معتبر علماء کی رہنمائی وہدایت کے بغیر نہیں چلنا چاہیے، اگر چلنا چاہئے تو اہل علم کی رہنمائی میں ہی چلنا چاہیے.
[صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی]
•┈┈•┈┈•⊰⊙⊱•┈┈•┈┈•
 
Top