ذیشان خان

Administrator
خیر و برکت علماء کے ساتھ جڑے رہنے میں ہے
✍
: شیخ عبدالسلام سلفیؔ حفظہ اللہ
━════﷽════━​
دینی بھائیو! ہم سب کو اس سچائی پر جمے رہنے کی ضرورت ہے اور اسے اپنی عملی زندگی میں لے کر چلنے کی ضرورت ہے کہ علماء حق اس روئے زمین پر انبیاء کے وارث ہیں، علمائے حق اکابر ہیں، علماء حق کے ساتھ برکتیں ہیں.
⦿ پیارے نبیﷺ نے فرمایا کہ: ’’البَرَكةُ مَعْ أَكَابِرِکُمْ‘‘. خیر و برکت تمہارے بڑوں اور علماء کے ساتھ ہے. [صحیح ابن حبان: ۵۵۹]
چنانچہ جو علماء کے ساتھ جڑا رہے گا‘ وہ خیر وبرکت میں رہے گا، جیسے اپنے اپنے دور کے انبیاء کے ساتھ جو لوگ جڑے، اپنے آپ کو ان سے وابستہ کیا، اور ان کی صحبتوں سے اپنے آپ کو سرفراز کیا‘ تو وہ ہر طرح کی خیر وبرکت میں رہے، ایسے ہی ہر دور اور ہر زمانے کے لوگ جب خود کو علماء حق کے ساتھ وابستہ کریں گے، ان کا مقام اور ان کی عظمت پہچانیں گے، ان کا حق دیں گے تو وہ بھی خیر و برکت میں رہیں گے.
[صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی]
•┈┈•┈┈•⊰⊙⊱•┈┈•┈┈•
 
Top