ذیشان خان

Administrator
کیا امام قرآن دیکھ کر تراویح کی نماز پڑھا سکتے ہیں؟

✍⁩ ڈاکٹر أمان الله محمد إسماعيل مدنی.

* اس سوال کے جواب میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ضرورت کے تحت امام قرآن دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں ۔
فعن عائشة رضي الله عنها: أنها كان يؤمها غلامها ذكوان من المصحف في رمضان.
قال الزهري: كان خيارنا يقرؤون من المصحف۔
رواه البخاري تعليقا ووصله غير واحد من المحدثين.
يعنی ذکوان جو عائشہ رضی اللہ عنہا کے غلام تھے قرآن دیکھ کر رمضان میں نماز پڑھاتے تھے۔
امام زہری فرما تے ہیں: ہمارے اچھے لوگ قرآن دیکھ کر نماز پڑھاتے تھے ۔
* اس اثر سے واضح ہوجاتا ہے کہ نماز تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
والله أعلم.
* سلف صالحین کے اس واضح عمل کے بعد اس مسئلے میں قیل و قال کرنا اور عمل قلیل و عمل کثیر کا معمہ پیش کرنا بے بنیاد ہے۔
* اللہ تعالی حق کی رہنمائی فرمائے ۔آمین ۔
 
Top