زنا، لواطت اور دوسرے گناہوں سے توبہ کرنے کا طریقہ
مدرس: شیخ سلیمان بن سلیم اللہ الرحیلی حفظہ اللہ
(مدرس جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ، ومسجد نبوی شریف، وامام مسجد قُبَا)
اردو قالب: فاروق عبد اللہ نراین پوری

1 - گناہ پر نادم وشرمندہ ہو۔
2 - گناہ سے باز آ جائے۔
3 - مستقبل میں اس گناہ کے نہ کرنے کا عزم مصمم ہو۔




اور اگر گناہ کا تعلق عزت و آبرو سے ہو مثلا: کسی کی غیبت کی ہو یا کسی کو گالی دی ہو تو اس کی دو صورتیں ہیں:
پہلی صورت: جس کی عزت و آبرو پر حملہ کیا گیا ہے وہ جانتا ہو کہ میں نے اس کی غیبت کی ہے یا اسے گالی دی ہے تو ایسی صورت میں اس سے معافی طلب کرنا ضروری ہے۔
دوسری صورت: اسے پتہ نہ ہو کہ میں نے اس کی غیبت کی ہے یا اسے گالی دی ہے تو راجح یہ لگ رہا ہے -واللہ اعلم- کہ اسے بتانا ضروری نہیں، بلکہ اس کے حق میں نیک دعائیں کرے اور جن کے سامنے غیبت کی ہے یا گالی دی ہے ان کے سامنے اس کا ذکر خیر کرے۔ کیونکہ اگر اسے بتایا بھی تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مزید دشمنی بڑھےگی، اور اصل مقصد ہی فوت ہو جائےگا۔ صرف ایک صورت میں بتانا مناسب ہوگا، وہ یہ کہ اگر اچھی طرح جانتا ہو کہ وہ عقل مند اور انتہائی با اخلاق ونرم مزاج شخص ہے اور بتانے سے کسی عداوت کا خوف نہیں تو بتائے اور اس سے معافی طلب کرے، ورنہ نہ بتانا ہی بہتر ہے۔

اور اگر گناہ کا تعلق زنا یا لواطت سے ہے تو خود بھی توبہ کرے، اور جس کے ساتھ یہ بد فعلی کی ہے اسے بھی توبہ کرنے کے لئے کہے، کیونکہ یہ مشترک گناہ ہے۔
کیا جس کے ساتھ زنا یا لواطت کیا ہے اس سے معافی بھی طلب کرےگا؟
جواب: اگر اسے زنا یا لواطت پر مجبور نہیں کیا ہے، یا اس کے ساتھ یہ بدفعلی اسے دھوکے میں رکھ کر نہیں کیا ہے تو ایسی صورت میں اس سے معافی طلب کرنے کی ضرورت نہیں، صرف توبہ کرنے کے لئے کہنا ہے۔
اور اگر اس کے ساتھ زبردستی کی ہے، یا اسے دھوکہ میں رکھ کر یہ بد فعلی کی ہے توتوبہ کے ساتھ ساتھ اس سے معافی طلب کرنا ضروری ہے۔
زنا کے ساتھ ایک اور حق جڑا ہوا ہے، وہ ہے اس خاتون کے ولی امر یا شوہر کا حق۔
سوال: کیا اس کے شوہر یا ولی امر سے بھی معافی طلب کرےگا؟
جواب: نہیں۔ سوائے ایک صورت کے، وہ یہ کہ اسے یقین ہو کہ اس زنا سے کوئی بچہ ہونے والا ہے تو ایسی صورت میں خبر کرے۔ اس کے علاوہ کسی صورت میں خبر کرنے کی ضرورت نہیں۔

زنا، لواطت اور دوسرے... - Farooque Abdullah Narayanpuri| By Farooque Abdullah Narayanpuri | زنا، لواطت اور دوسرے گناہوں سے توبہ کرنے کا طریقہ مدرس: شیخ سلیمان بن سلیم اللہ الرحیلی حفظہ اللہ (مدرس جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ، ومسجد نبوی شریف، وامام...
زنا، لواطت اور دوسرے گناہوں سے توبہ کرنے کا طریقہ مدرس: شیخ سلیمان بن سلیم اللہ الرحیلی حفظہ اللہ (مدرس جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ، ومسجد نبوی شریف، وامام...