ذیشان خان

Administrator
زمان ومكان کی فضیلت سے متعلق ایک مسلمان كا صحیح عقیدہ و منہج

✍⁩ ڈاکٹر أمان الله محمد إسماعيل مدنی.

* شریعت اسلامیہ میں کچھ جگہوں ، دنوں اور وقتوں کی فضیلت وارد ہے۔
* مسچد حرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصی کی فضیلت مسلمانوں کے یہاں مسلم ہے۔
* مہینوں میں چار حرمت والے مہینے: ذی القعدہ، ذی الحجہ، محرم اور رجب کی فضیلت ثابت ہے۔
* ماہ رمضان کے صیام وقیام کی فضیلت سے تمام مسلمان واقف ہیں۔
* جمعہ کے دن اور ذی الحجہ کے شروع کے دس دنوں کی فضیلت دلائل کی روشنی میں ثابت ہے۔
* ان زمان و مکان کی فضیلت کے تعلق سے ایک مسلمان کو چاہئے کہ ان کی ثابت فضیلت پر ایمان رکھے۔
* زمان ومکان کی فضیلت میں انہی زمان و مکان کی فضیلت ثابت کرے جن کی فضیلت صحیح دلیل سے ثابت ہو۔
* جس زمان و مکان کی فضیلت دلیل سے ثابت نہ ہو اس کی فضیلت ثابت کرنے کی کوشش نہ کرے۔
* زمان و مکان کی فضیلت کے تعلق سے ایک اہم بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ ان زمان و مکان میں وہی کام کریں گے جو دلیل سے ثابت ہو ۔
* کسی جگہ و وقت کی فضیلت کا ہرگز یہ معنی نہیں ہے کہ اس فاضل جگہ یا وقت میں اپنی مرضی کے مطابق جو چاہے کرے۔
*مسلمان شریعت کا پابند ہے، اس پر شریعت کی پابندی ضروری ہے ۔
* اللہ تعالی ہمیں صحیح سمجھ عطا فرمائے اور خالص دین پر قائم ودائم رکھے۔
 
Top