ذیشان خان

Administrator
کپڑا پاک کرنے کا طریق

مقبول احمد سلفی
اسلام میں نظافت کی بڑی اہمیت ہے ، اس لئے بدن ، کپڑا اور جگہ صاف ستھرا رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ کپڑا اصلا پاک ہوتا ہے ، اکثر و بیشتر آدمی کپڑا گندا ہونے کی وجہ سے دھلتا ہے نہ کہ ناپاک ہونے کی وجہ سے ۔
اگر کوئی محض میل کچیل کی وجہ سے دھو رہا ہے تو صابن وغیرہ سے اسے صاف کرکے اور پانی سے صابن کے اثرات زائل کرلے ۔ کافی ہے ۔
اوراگر کپڑا ناپاک ہونے کی وجہ سے دھل رہا ہے تو جس جگہ گندگی لگی ہے اسے پہلے صاف کرلے ، اور یہ گندگی والی جگہ جتنے پانی سے صاف ہو صاف کرے تاآنکہ بدبو اور اثرات زائل ہوجائیں۔ اس میں ایک بار دو بار کی کوئی تعیین نہیں ہے ، یہ صفائی پہ منحصر ہے ۔ پھر بقیہ کپڑا دھلے ۔
واللہ اعلم​
 
Top