ذیشان خان

Administrator
امام احمد اور امام شافعی کا رشتہ

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اپنے استاد امام شافعی رحمہ اللہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ چالیس سال سے میں نے کوئی ایسی نماز نہیں پڑھی ہے جس میں امام شافعی کے لئے دعا نہ کی ہو۔
اپنے علم کے متعلق تواضع وخاکساری کے ساتھ کہتے کہ یہ سب امام شافعی سے ہی سیکھا ہے۔ تیس سال سے کوئی ایسی رات نہیں گزری ہے جس میں میں نے ان کے لئے دعا واستغفار نہ کی ہو۔
ان کے لڑکے عبد اللہ ان سے کہتے کہ ابو یہ شافعی کون تھے؟ میں دیکھتا ہوں آپ ہمیشہ ان کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔
فرماتے: بیٹے شافعی دنیا کے لئے سورج کی مانند تھے، لوگوں کے لئے عافیت کی طرح تھے، اب تم ہی بتاو کیا ان دونوں کا کوئی بدل ہو سکتا ہے؟
(دیکھیں: المقفی الکبیر للمقریزی، 5/202)
✍ فاروق عبد اللہ نراین پوری
 
Top