ذیشان خان

Administrator
صحیح بخاری کے ساتھ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا قلبی لگاؤ

✍️
فاروق عبد اللہ نراین پوری

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے خاص صحیح بخاری کی خدمت میں ایک دو نہیں بلکہ تقریبا بیس کتابیں تصنیف کی ہیں۔
یہ مستقل کتابیں ہیں جو صرف صحیح بخاری سے متعلق ہیں۔
یعنی تھذیب التھذیب اور تقریب التھذیب جیسی کتابیں نہیں جن میں صحیح بخاری کے علاوہ دوسری کتابوں کی بھی خدمت کی گئی ہے۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ نے الجواہر والدرر میں ان کتابوں کی تفصیلات ذکر کی ہیں۔
یہ صحیح بخاری کے ساتھ ان کے شدید قلبی لگاؤ کی دلیل ہے۔ اور ساتھ ہی اللہ تعالی کی ان پر خاص نعمت اور کرم ہے کہ انھوں نے اصح الکتب بعد کتاب اللہ کے ساتھ اپنی عمر کا بیشتر حصہ گزارا۔ یہ محض اللہ کی توفیق سے ممکن ہو سکا کہ انھوں نے یہ عظیم خدمت انجام دی۔
اللہ تعالی ہمیں بھی اس سلسلہ کے ساتھ جڑنے کی توفیق عطا فرمائے، اور اسے اپنی رضا کے لئے قبول فرمائے۔
 
Top