۷؍شعبان ۱۴۴۲ھ؁، ۲۱؍مارچ ۲۰۲۱ء بروز اتوار
عظیم سانحہ ارتحال
آج صبح تقریباً دس بجے واٹس ایپ کے ذریعے یہ خبر موصول ہوئی کہ فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر آر۔کے۔ نور محمد صاحب عمری مدنی کا انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہم اغفر لہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ، وأکرم نزلہ ووسع مدخلہ واغسلہ بالماء والثلج والبرد، ونقہ من الخطایا کما نقیت الثوب الأبیض من الدنس وأدخلہ في جنۃ الفردوس وأعذہ من عذاب القبر وعذاب النار، اللہم آمین۔
انتقال کی خبر پڑھنے کے بعد یقین نہیں ہورہا تھا، مگر تصدیق وتوثیق کے بعد قضاء الٰہی سے راضی برضا ہوگئے۔ قدر اللہ وما شاء فعل۔
شیخ مرحوم عظیم علمی وعبقری شخصیت کے مالک تھے، آپ ایک کامیاب مدرس، مثالی مربی، عظیم صحافی، بے باک خطیب، لائق وفائق مصنف ومترجم، جماعت وجمعیت کے بے لوث وباکمال قائد وداعی تھے، کئی اداروں کے سرپرست تھے، جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ کے سالانہ اجلاس اور مختلف مناسبتوں سے متعدد مرتبہ جامعہ تشریف لائے اور اپنے گراں قدر علمی محاضرات اور زریں مشوروں سے مستفیض فرمایا، اللہ تعالیٰ آپ کی شاندار دینی ودعوتی، تعلیمی وسماجی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔
مختصر علالت کے بعد اچانک آپ کی رحلت جماعت وجمعیت کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے، اللہ تعالیٰ اس خلا کو پر کرے اور جماعت و جمعیت کو نعم البدل عطا فرمائے، آپ کے حسنات وخدمات کو شرف قبولیت بخشے، بشری لغزشوں وکوتاہیوں کو معاف فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ دے، پسماندگان وجملہ متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

والسلام
غمزدہ: ابوحمدان اشرف فیضی
ناظم جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ
 
Top