رحمت الہی

عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ لَا يَرْحَمِ النَّاسَ ؛ لَا يَرْحَمْهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ".

(صحيح مسلم | كِتَابٌ : الْفَضَائِلُ | بَابٌ : رَحْمَتُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصِّبْيَانَ وَالْعِيَالَ، وَتَوَاضُعُهُ، وَفَضْلُ ذَلِكَ: 2319)

جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ تعالیٰ اس پر رحم نہیں کرتا۔

علامہ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
رحمة العبد للخلق من اكبر الاسباب التي تنال بها رحمة الله.
(بهجة قلوب الابرار: 269)
اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنے کا عظیم سبب یہ ہے کہ بندہ مخلوق کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ کرے۔

دوسری حدیث میں نبیﷺ نے فرمایا:
ارْحَمُوا مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ

(سنن الترمذي | أَبْوَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. | بَابٌ : مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ الْمُسْلِمِينَ:1924)

خدا رحم کرتا نہیں اس بشر پر
نہ ہو درد کی چوٹ جس کے جگر پر

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر

-------------------------------------------
ابو حمدان اشرف فیضی
جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ آندھرا پردیش
 
Top