تمام گناہوں کی اصل جڑ

علامہ ابن القیم رحمہ اللہ نے فرمایا:

تمام گناہوں کی بنیاد وجہ تین چیزیں ہیں:

۱-کبر وغرور، اس برائی نے ابلیس کو اس کے انجام تک پہنچایا
۲-حرص ولالچ، آدم علیہ السلام کو جنت سے نکلوایا
۳-حسد، اس کی وجہ سے آدم کے بیٹے قابیل نے ہابیل کو قتل کیا۔

جس نے اپنے آپ کو ان تینوں گناہوں سے بچا لیا تو گویا اس نے اپنے آپ کو تمام برائیوں سے محفوظ کر لیا، کیونکہ کفر کا گناہ کبرو غرور سے، معاصی کا ارتکاب حرص ولالچ سے اور ظلم و زیادتی کا گناہ حسد سے ہوتا ہے۔

(الفوائد: ۱/۵۸)

لہذا ان تینوں گناہوں سے دور رہو
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
---------------------------------------
ابو حمدان اشرف فیضی جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ آندھرا پردیش
 
Top