عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا،ما كانَ النبيُّ ﷺ يَصْنَعُ في أهْلِهِ؟ جب نبیﷺ گھر میں ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟
قالَتْ: كانَ في مِهْنَةِ أهْلِهِ، فَإِذا حَضَرَتِ الصَّلاةُ قامَ إلى الصَّلاةِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:
آپ اہل وعیال کی خدمت میں لگے رہتے ہیں جب نماز کا وقت ہوتا ہے تو نماز کے لئے چلے جاتے ہیں

(صحيح البخاري ٦٠٣٩)

اہل وعیال کی خدمت اسوہ نبوی ہے
گھریلو کاموں میں مصروف ہوکر بھی نماز کی پابندی کریں

ابو حمدان اشرف فیضی رائیدرگ
 
Top