ایسی غلطی جس میں اکثر مقتدی مبتلا ہیں

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

مقتدی کچھ بھی جہری نہیں کہیں گے نہ تسبیح، نہ قرآت نہ تکبیر،
نماز جنازہ میں خاص طور پر بعض لوگ غلطی کرتے ہیں جب امام اللہ اکبر کہتا ہے تو بعض لوگ زور سے اللہ اکبر کہتے ہیں، اسی طرح نماز عید کی تکبیرات زوائد میں، اسی طرح نماز کے لئے امام الله اکبر کہتا ہے تو بعض لوگ زور سے اللہ اکبر کہتے ہیں یہ غلط ہے
مقتدی حضرات قرات، تکبیر، تسبیح، دعا سب سری کہیں گے۔

(لقاء الباب المفتوح:١٠١)

اللہ تعالیٰ ہمیں سنت رسول ﷺ کے مطابق نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
(ابو حمدان اشرف فیضی رائیدرگ )
 
Top