کسی بھی اجنبی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کریں

میمون بن مہران رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

کسی بھی اجنبی عورت کے ساتھ تنہائی مت اختیار کرو اگرچہ قرآن مجید سکھانے کے لئے ہی کیوں نہ ہو۔

(حلية الاولياء: 5/271)

جیسے بالغ لڑکیوں کو تنہائی میں ٹیوشن پڑھانا، یہ بہت عام ہے، والدین کو اس جانب توجہ دینی چاہیے اور پڑھانے والوں کو بھی اللہ سے ڈرنا چاہیے، کیونکہ ہر انسان کے جسم میں شیطان خون کی طرح گردش کرتا ہے اور دلوں میں برائی کے وسوسے ڈالتا ہے۔ اسی طرح عاملین کو چاہیے کہ علاج میں اس جانب توجہ دیں اور علاج کے لئے کسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کریں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھے، آمین

(ابو حمدان اشرف فیضی رائیدرگ)
 
Top