کنجیاں

علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ نے ہر مقصود اور مطلوب کو حاصل کرنے کے لئے کچھ کنجیاں بنایا ہے جن کے ذریعے انہیں حاصل کیا جاسکتا ہے، مثلاً:

*نماز کی کنجی: پاکی
*حج کی کنجی: احرام
*نیکی کی کنجی: سچائی
*جنت کی کنجی: توحید
*علم کی کنجی: اچھا سوال
*مدد کی کنجی: کامیابی اور صبر
*اضافے کی کنجی: شکر گزاری
*ولایت کی کنجی: محبت اور ذکر
*کامیابی کی کنجی: تقوی
*توفیق کی کنجی: رغبت اور خوف
*قبولیت کی کنجی: دعا
*دل کو زندہ رکھنے کی کنجی: قرآن مجید میں غور وفکر، وقت سحر گریہ وزاری
*رزق کی کنجی: تقوی اور استغفار کے ساتھ کوشش کرنا
*عزت کی کنجی: اللہ کی اطاعت
*ہر برائی کی کنجی: دنیا کی محبت اور لمبی آرزوئیں


(حادي الأرواح: ١٠٠)

(ابو حمدان اشرف رائیدرگ )
 
Top