ذیشان خان

Administrator
مقصد زندگی سے آگاہ مسلمان

✍ حافظ عبدالرشید عمری

وہ مقصد زندگی سے قرآن و سنت کی روشنی میں کماحقہ آگاہ ہونے کے لئے کوشاں رہتا ہے ،
یعنی علم دین حاصل کرتا ہے۔

وہ مقصد زندگی سے آگاہ ہونے کے بعد اس کے تقاضوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہے ،
یعنی علم کے مطابق عمل کرتا ہے۔

وہ مقصد زندگی سے غافل کرنے والے تمام امور سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہے ،
یعنی گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتا ہے ۔

وہ مقصد زندگی میں درپیش مشکلات و مصائب کو برداشت کرتا ہے،
یعنی استقامت کا ثبوت دیتا ہے۔

مذکورہ تمام خصوصیات میں وہ ہر قدم پر اللہ تعالٰی سے توفیق اور مدد کا طالب ہوتا ہے،
یعنی وہ عاجزانہ اور مخلصانہ دعائیں کرتا ہے ۔

دنیاوی زندگی میں اللہ تعالٰی کی کما حقہ عبادت کرتے ہوئے رب کو راضی کرنا ہی اس کا مقصد حقیقی ہے،
اور آخرت میں جنت میں داخل ہونا اور جھنم سے نجات پانا ہی اس کی منزل مقصود ہے۔

ہر مسلمان کو اسی کے لئے جینا ہے اور اسی کے لئے مرنا ہے۔

اللہ تعالٰی ہر مسلمان کو مقصد زندگی سے کماحقہ آگاہ ہونے اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ۔
 
Top