طلب عافیت افضل دعا

نبیﷺ نے فرمایا:

ما من دعوةٍ يدعو بها العبدُ أفضلَ من (اللهم إني أسألُك المعافاةَ في الدُّنيا والآخرةِ).

الألباني (ت ١٤٢٠)، صحيح الترغيب ٣٣٨٨ • صحيح • أخرجه ابن ماجه (٣٨٥١)، والديلمي في «الفردوس» (٦١٤٥)

بندے کی سب سے افضل دعا:
(اللهم إني أسألُك المعافاةَ في الدُّنيا والآخرةِ)
اے اللہ میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عافیت مانگتا ہوں

ابن القیم رحمہ اللہ نے فرمایا:
ما سئل الرب شيئا أحب اليه من العافية، لانها كلمة جامعة للتخلص من الشر كله واسبابه.
(شفاء العليل : ١١١)

رب العزت سے عافیت سے زیادہ محبوب و پسندیدہ کوئی چیز نہیں مانگی گئی، اس لئے کہ عافیت ایک جامع کلمہ ہے ہر قسم کی برائی سے نجات کے لئے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا و آخرت میں عافیت عطا فرمائے آمین

ابو حمدان اشرف فیضی
ناظم جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ، آندھرا پردیش
 
Top