کرسمس منانا اللہ کو گالی دینے کے مترادف

صفی الرحمن ابن مسلم فیضی بندوی

کرسمس ڈے کے تعلق سے مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں کو یہ وہم ہے کہ یہ بس فرحت و مسرت کا دن ہے اور اسے منانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ نصاری کی عید میلاد یعنی برتھ ڈے ہے۔

ان کا گمان یہ ہے کہ یہ اللہ کے بیٹے کی پیدائش کی عید ہے ۔
ایسے ہی لوگوں کے بارے میں اللہ تعالی نے فرمایا :
تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا (مریم۔ 90)
کہ جس سے ابھی آسمان پھٹ جائیں اور زمین چرمرا جائے اور پہاڑ ٹکڑے ہو کر گر پڑیں۔

اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْـمٰنِ وَلَـدًا (91)
اس لئے کہ انہوں نے رحمان کے لئے بیٹا تجویز کیا

وَمَا يَنْـبَغِىْ لِلرَّحْـمٰنِ اَنْ يَّتَّخِذَ وَلَـدًا (92)
اور رحمان کی یہ شان نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔

یہ کرسمس منانا اللہ تعالی کو گالی دینے کی طرح ہے _
حدیث قدسی ہے۔
*اللّٰہ تعالیٰ کا فرمان کہ وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّايَ ، فَقَوْلُهُ لِي وَلَدٌ فَسُبْحَانِي أَنْ أَتَّخِذَ صَاحِبَةً أَوْ وَلَدًا۔
ابن آدم کا مجھے گالی دینا یہ ہے کہ میرے لئے اولاد بتاتا ہے، میری ذات اس سے پاک ہے کہ میں اپنے لئے بیوی یا اولاد بناؤں۔“
(صحیح البخاری حدیث نمبر 4482 )
اے مومنو! اے اللہ کے بندو!
کیا تم یہ کرسمس منا کر اللہ کو گالی دینا چاہتے ہو ؟
کیا تم یہ عقیدہ رکھتے ہو کہ اللہ تعالی کے بیٹا ہے ۔
کس لئے تم یہ کرسمس مناتے ہو؟
کیا تمہارا ایمان اللہ پر نہیں؟
توحید پر نہیں؟
اللہ سے محبت اور اس کی تعظیم تمہارے دلوں سے نکل چکی ہے؟
اس لیے میرے بھائیو! اس کرسمس سے بچو،
چاروں ائمہ اس بات پر متفق ہیں کہ کفار کی عیدوں میں شرکت کرنا حرام ہے۔
اللہ تمام مسلمانوں کو حرام کاری سے محفوظ رکھے۔

صفی الرحمن ابن مسلم فیضی بندوی
 
Top