*بہن مسکان تیری ایمانی غیرت کو سلام*

اڈپی کرناٹکا کی ان بہنوں کو سلام پیش کرتی ہوں جو حجاب کی حفاظت کیلئے آگے آئیں، خصوصاٙٙ بہن مسکان خان کو جنہوں نے ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرکے حجاب کی ڈیبیٹ کو پوری دنیا میں پھیلا دیا، اور ایک اچھا میسج کریٹ کیا۔
اسلامی بہنو! حجاب یہ خواتین کے لئے پردہ ہے، ان کے پاکدامنی کی حفاظت ہے، اور اس میں اللہ کی امانت کی بھی حفاظت ہے، اور ہمارا قانون بھی ہمیں مذھبی آزادی اور لباس کی بھی آزادی دیتا ہے۔
آج ہمیں حجاب پہننے کے لئے روکا جا رہا ہے، حجاب پہن کر تو ہم خود کو محفوظ رکھتے ہیں، حجاب ہمارا اہم لباس ہے، لوگ کہتے ہیں کہ تمہیں حجاب پہن کر اِن کمفر ٹیبل محسوس نہیں ہوتا؟ انھیں تو اندازہ بھی نہیں ہے کہ حجاب ہمارے لئے کیا معنی رکھتا ہے، اور کتنا اہم ہے۔
آپ کون ہوتے ہیں
ہمیں حجاب سے روکنے والے ہم حجاب پہنتے آئے ہیں اور آگے بھی پہنیں گے۔ ان شاءاللہ ۔ کیونکہ ہمارے رب نے فرمایا ہے:
اے نبیؐ، اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور ستائی نہ جائیں اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے۔(احزاب۔ 59)
آج کچھ متعصب میڈیا کے لوگ جلباب کا غلط معنی کر کے لوگوں کو گمراہ کرنا چاہ رہے ہیں۔
جنہیں صحیح سے خمار اور جلباب بولنا نہیں آتا وہ معنی بتلا رہے ہیں۔
جب کہ خمار کو تو ڈوپٹہ کہہ سکتے ہیں مگر جلباب کہتے ہیں جو خمار کے اوپر سر اور چہرے سے لے کر پورے بدن کو چھپائے۔
اس لئے اسلامی بہنوں حجاب کو لازم پکڑو، کیونکہ اسی میں ہماری عزت شان و شوکت اور وقار ہے۔ اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔ آمین

عصمت صبا بنت صفی فیضی
اسٹوڈنٹ: عائشہ ترین ماڈرن پبلک اسکول۔ علی گڈھ۔ یوپی
 
Top