💔 - *والدین کا اولاد کی وجہ سے رونا ...*

👈 سیدنا عبد الله بن عمر رضي الله عنهما سے مروی ہے انہوں نے فرمایا : "والدین کو رلانا عقوق اور کبائر میں سے ہے۔"

📚 - *(الأدب المفرد : ٣١، صحيح)*

*👈 مولانا عثمان منیب حفظه الله اس اثر کے تحت مندرجہ ذیل فوائد ذکر کرتے ہیں :*

❍ اس کا مفہوم یہ ہے کہ اولاد اگر اپنے کسی فعل کی وجہ سے والدین کو ایذا پہنچاتی ہے اور وہ اس پر روتے ہیں تو ایسا کام نافرمانی اور کبیرہ گناہ ہوگا۔
❍ والدین کو رلانا اتنا بڑا جرم ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے اس شخص کو جہاد پر جانے سے روک دیا تھا جس نے اپنے والدین کو رلایا تھا اور اسے فرمایا : جاؤ پہلے انہیں ہنساو جس طرح تو نے ان کو رلایا ہے۔ *(سنن ابن ماجہ : ٢٧٨٢)*

📚 - *(فضل الله الصمد مترجم : صـ١٠٥)*
 
Top