عید کس کی ہے ؟؟؟

ليس العيد لمن لبس الجديد
إنما العيد لمن خاف الوعيد .
عید اس کی نہیں جس نے نیا لباس پہنا، بلکہ عید تو اس کی ہے جو وعیدوں سے ڈر گیا

ليس العيد لمن لبس الجديد
إنما العيد لمن أمن الوعيد .
*عید اس کی نہیں جس نے نیا لباس پہنا، بلکہ عید تو اس کی ہے جس کو وعید سے امان مل گئ

ليس العيد لمن لبس الجديد
إنما العيد لمن طاعاته تزيد .
*عید اس کی نہیں جس نے نیا لباس پہنا، بلکہ عید تو اس کی ہے جو اطاعت میں آگے بڑھ گیا

ليس العيد لمن تبخر باالعود
إنما العيد لمن تاب ولا يعود
عید ان کی نہیں جنہوں نے عمدہ خوشبوؤں کا استعمال کیا بلکہ عید تو ان کی ہے جنہوں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور اس پر قائم رہے.

ليس العيد لمن تجمل باللباس و الركوب
إنما العيد لمن غفرت له الذنوب .
*عید اس کی نہیں جس نے حسین لباس پہنا اور بہترین سواری پر سوار ہوا، بلکہ عید تو اس کی ہے جس کے گناہ معاف کر دیے گئے.

ليس العيد لمن لبس الفاخرة
إنما العيد لمن أمن عذاب الآخرة
عید اس کی نہیں جس نے تفاخر والا لباس پہنا، بلکہ عید تو اس کی ہے جس کو آخرت کے عذاب سے امان مل گئ

ليس العيد لمن لبس الرقیق
إنما العيد لمن عرف الطريق .
عید اس کی نہیں جس نے نفیس کپڑے پہنے بلکہ عید تو اس کی ہے جو صحیح راستے کو پہچان گیا

لیس العيد لمن نصب القدور
انما العيد لمن سعد باالمقدور
عید اس کی نہیں جس نے عمدہ کھانے پکائے بلکہ عید تو ان کی ہے جنہوں نے حتی الامکان نیک بننے کی کوشش کی.

لَيْسَ الْعِيدُ لِمَنْ غُرِفَ لَهُ،
إِنَّمَا الْعِيدُ لِمَنْ غُفِرَ لَهُ .
عید اس کی نہیں جسے سراہا گیا، بلکہ عید تو اس کی ہے جسے بخش دیا گیا...

ليس العيد لمن تزين بزينة الدنيا
إنما العيد لمن تزود بزادالتقوى

عید ان کی نہیں جنہوں نے دنیا کی زیب و زینت اختیار کی بلکہ عید تو ان کی ہے جنھوں نے اپنے آپ کو تقوی سے مزین کیا اور اسے اپنا توشہ بنایا۔
 
Top