✏🌻نسبت کے اعتبار سے حدیث کی اقسام:

💌قدسی:

*🌹اللہ تعالیٰ کا وہ فرمان جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے روایت کیا ہو، راویوں کے ذریعے سے ہم تک پہنچا ہو اور قرآن مجید میں موجود نہ ہو۔*

☘حدیث قدسی کی ایک اور تعریف:

*💓حدیث قدسی وہ حدیث ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائیں: ”اللہ تعالى نے فرمایا ہے۔“*

💟مرفوع:

*🌹وہ حدیث جس میں کسی قول، فعل یا تقریر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا گیا ہو۔*

🌴موقوف:

*🎁وہ حدیث جس میں کسی قول، فعل یا تقریر کو صحابی کی طرف منسوب کیا گیا ہو۔*

🌱مقطوع:

*🌸وہ حدیث جس میں کسی قول یا فعل کو تابعی یا تبع تابعی کی طرف منسوب کیا گیا ہو۔*
 
Top