ذیشان خان

Administrator
قرون ثلاثہ مفضلہ کا اختتام

* معتبر اہل علم کے نزدیک قرون ثلاثہ مفضلہ سے مراد:
1۔ صحابہ کا زمانہ ۔
2۔ تابعیین کا زمانہ ۔
3۔ تبع تابعیین کا زمانہ ہے۔
* ان تینوں زمانے کا اختتام اس طرح ہوا:
1- جمہور صحابہ کرام کا زمانہ خلفاء اربعہ کی خلافت کے اختتام سے ختم ہو گیا۔
2- جمہور تابعیین کا زمانہ صغار صحابہ کے گزر جانے کے ساتھ ختم ہوگیا، بالخصوص عبد اللہ بن زبیر اور عبد الملک بن مروان کی خلافت میں۔
3- جمہور تبع تابعیین کا زمانہ خلافت بنی امیہ کے اخیر اور خلافت بنی عباسیہ کے شروع میں ختم ہو گیا۔
* اللہ تعالی ہمیں ان تینوں زمانے کے اہل علم یعنی سلف صالحین کے منہج کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ۔
ڈاکٹر امان اللہ محمد اسماعیل مدنی۔
 
Top