ذیشان خان

Administrator
گھر کا سرپرست سب کا زیور جمع کرکے زکوۃ دے؟
==============
ایک آدمی کے پاس بیوی اور لڑکیاں ہیں ۔ سب کے پاس تھوڑا تھوڑا زیور ہے کیا سب کے زیور کو ملا کر زکوۃ دی جائے گی ؟
زیور میں زکوۃ ہے کہ نہیں مختلف فیہ معاملہ ہے مگر صحیح بات یہی ہے کہ زیور میں بھی زکوۃ ہے خواہ اسے پہننے کے لئے کیوں نہ رکھا گیا ہو۔
اوپر سوال میں پوچھا کیا گیا ہے کہ گھر کا سرپرست گھر کی ساری عورتوں کا زیور ملاکر زکوۃ دے ؟
اصل میں زیور کی زکوۃ اس کے مالکن پہ ہے ، جس کا زیور ہے وہ اپنے زیور سے زکوۃ نکالے ۔ چاہے تو گھر کا سرپرست بھی زکوۃ نکال سکتا ہے مگر سب کے زیور ایک ساتھ کرکے نہیں زکوۃ دینا ہے بلکہ سب کا الگ الگ حساب ہوگا۔ جس کا زیور نصاب تک پہنچے گا اور اس پہ ایک سال کی مدت گذرے گی اس کی زکوۃ ادا کی جائے گی ۔ بچوں کے زیور کا بھی یہی حکم ہے یعنی ان کا بھی الگ الگ زکوۃ دینا ہوگا اگر نصاب کو پہنچے ۔
واللہ اعلم

مقبول احمد سلفی
 
Top