کچھ لوگ گمراہیوں کو بیچ کر نام کماتے ہیں
کچھ لا علمی کو بیچ کر عالم بھی بن جاتے ہیں
کچھ بے صفحے قصے سنا کر صفحہ ہستی پر نام رقم کرتے ہیں
کچھ قوم ملت کی ہمدردی بیچ کر ہمدردان ملت میں شمار کئے جاتے ہیں
کچھ لوگ پگڑیاں اور اعلی ٹوپیاں لگا پگڑیاں و ٹوپیاں اچھالتے ہیں
---------------------. . . . -----------------------
کاش کہ گمراہیوں کی جگہ راہ ہدایت کو عام کرتے
کاش کہ لا علمی کو علماء حق کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرکے علم کی شمع جلاتے
کاش کہ ہمدرد قوم و ملت بن کر ملت کے درد کا مداوا تلاش کرتے
کاش کہ پگڑیوں اور ٹوپیوں کے وقار و عظمت کو برقرار رکھتے
تو شاید آج نقشہء عالم کچھ اور ہوتا
مگر مگر مگر بات وہی کہ
"جو شاخ نازک آشیانہ بنے گا نا پائدار ہوگا"

صفی الرحمن ابن مسلم بندوی فیضی
جامع عمار بن یاسر۔ الجبیل۔ سعودی
 
Top