ہم فداءِ دل و جان ہیں
دین احمد پہ قربان ہیں

شرک و بدعت سے نفرت کریں
کیونکہ ہم اہل ایمان ہیں

اپنا منھج ہے فہم سلف
آج ہم حق کی پہچان ہیں

خوفِ باطل ذرا بھی نہیں
اہل حق ہیں مسلمان ہیں

جھوٹ، وعدہ خلافی، خیانت
یہ منافق کی پہچان ہیں

کچھ مسلماں ہیں بس نام کے
دین سے کتنے انجان ہیں

جھک رہے ہیں درِ غیر پر
کیسے کیسے مسلمان ہیں

تف مزاروں کی عیاشیاں
دیکھ کر ہم تو حیران ہیں

لکھ کے آیات تعویذ میں
بیچتے دین و ایمان ہیں

جب سےچھوڑا ہے قرآن و سنت
ہر جگہ ہم پریشان ہیں

ہر نفس قیمتی ہے صفی
چند لمحوں کے مہمان ہیں
صفی ابن مسلم بندوی
 
Top