ذیشان خان

Administrator
علماء_کی_بکثرت_اموات
کہیں_کفران_نعمت_کا_صلہ_تو_نہیں؟؟

گزشتہ چند عرصے سے علماء کے تعلق سے خصوصاً اہل حدیث عوام نے کچھ عجیب سا رویہ اپنا رکھا تھا.
کوئی انہیں منافق گر دانتا تھا
کوئی ان پر الزام لگاتا تھا کہ یہ حق بیان نہیں کرتے
کوئی کہتا تھا کہ انہیں عوام کو سمجھانے کا طریقہ ہی نہیں آتا ہے.
کوئی کہتا تھا کہ یہ دعوت کا کام کرتے ہی نہیں ہیں.
غرض جتنی زبانیں اتنے الزامات.
ان تمام باتوں کا لازمی نتیجہ یہی نکلنا تھا کہ عوام، علماء سے دور ہوجائے.
اور ہوا بھی یہی
پہلے پہل ایک بردر پیدا ہوا پھر اس نے کئی ایک بردرس پیدا کیے پھر تو بردرس کا ایسا سیلاب مارکیٹ میں آیا کہ ہر نیا اہل حدیث بردرس بن کر سامنے آنے لگا.

علماء کا وجود بڑی عظیم نعمت ہے.
جب لوگوں نے اس نعمت کی نا قدری کی، اللہ رب العالمین نے بطور سزا ہمیں اس نعمت سے محروم کرنا شروع کر دیا.

قوموں کے واقعات پڑھیں قرآن میں.
جس کسی قوم نے نعمت کی قدر نہیں کی، اللہ نے نعمت چھین کر اس قوم پر مصائب نازل کیے ہیں.

ابھی بھی وقت ہے.
قدر کر لیں!!!!
ورنہ رویا کریں گے.

حافظ علیم الدین یوسف
 
Top