ذیشان خان

Administrator
اللہ تعالی کے بارے میں ایک مسلمان کا عقیدہ

ڈاکٹر امان اللہ محمد اسماعیل مدنی

الله تعالی کے بارے میں ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہونا ضروری ہے کہ:
1۔ اللہ تعالی ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہیگا۔
2۔ اللہ تعالی سے پہلے کوئی بھی نہیں۔
3۔ تمام مخلوقات کو اسی نے بنایا ہے۔
4۔ اللہ تعالی کی حقیقی ذات ہے، جو تمام ذوات سے بلند و بالا، اور سبھوں سے الگ تھلگ ہے۔
5۔ اللہ تعالی بذاتہ اپنی شایان شان عرش پر مستوی ہے۔
6۔ اللہ تعالی کے اسما و صفات ہیں، جن سے وہ متصف ہیں۔
7۔ اللہ تعالی ہی معبود بر حق ہے، اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
8۔ اللہ تعالی کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ ہر جگہ موجود ہے، غلط و بے بنیاد ہے، سلف صالحین میں سے کسی نے اللہ تعالی کے بارے میں یہ عقیدہ بیان نہیں کیا ہے۔
9۔ اللہ تعالی کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا بھی غلط ہیکہ اللہ تعالی اپنے علم ، سمع، بصر، تدبیر کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے۔
10۔ البتہ یہ کہنا صحیح ہے کہ اللہ تعالی ہر چیز کو جانتا ہے، ہر چیز سے واقف ہے، اپنے نیک بندوں کی مدد کرتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
* اللہ تعالی ہمیں سلف صالحین کے عقیدے پر قائم ودائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 
Top