ذیشان خان

Administrator
اہل تعطیل کون ہیں؟

د أمان الله محمد إسماعيل

* اہل سنت والجماعت اللہ کیلیے وہ تمام اسما و صفات ثابت کرتے ہیں جو نصوص وحی سے ثابت ہیں۔
* اہل سنت والجماعت اللہ کیلیے اسما و صفات ثابت کرتے وقت جس طرح تمثیل سے اجتناب کرتے ہیں، اسی طرح تعطیل سے کما حقہ بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
* کتب عقائد میں سلف صالحین نے اہل تعطیل کی کافی مذمت بیان کی ہیں۔
* معطلہ کوئی معین فرقہ نہیں ہے، بلکہ وہ تمام فرقے معطلہ ہیں جنہوں نے تعطیل کا راستہ اپنایا ہے۔
* تعطیل کے دو معانی بیان کئے جاتے ہیں:
1۔ اسما و صفات سے متعلق وارد نصوص کے صحیح و ثابت معنی کی نفی و انکار کرنا۔
2۔ اللہ تعالی کیلیے ثابت اسما و صفات کی نفی کرنا۔
* وہ تمام لوگ معطلہ ہیں جنہوں نے:
1۔ اللہ کیلیے ثابت تمام اسما و صفات کی نفی کی ہے۔
2۔ اللہ تعالی کیلیے ثابت تمام صفات کی نفی کی ہے۔
3۔ اللہ کیلیے ثابت بعض صفات کی نفی کی ہے۔
4۔ اللہ کیلیے ثابت صفات فعلیہ کا انکار کیا ہے۔
* معلوم ہوا کہ ہر اس شخص، جماعت، تحریک اور مسلک کا شمار اہل تعطیل میں ہوگا جس کسی نے اسما و صفات کے باب میں تعطیل کا راستہ اپنایا ہے۔
* اس میں کوئی شک نہیں کہ تعطیل مذموم عمل ہے، جس میں سلف صالحین کے منہج کی خلاف ورزی ہے۔
* لیکن اہل تعطیل کو دائرہ اسلام سے خارج کرنا سلف صالحین کے اصول اور منہج کے خلاف ہے۔
* اللہ تعالی ہمیں نصوص وحی کا معنی ومفہوم سلف صالحین کے منہج کے مطابق سمجھنے کی توفیق بخشے۔ آمین یا رب العالمین ۔
 
Top