ذیشان خان

Administrator
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين

ہاضمہ کی خرابی، اسباب اور سدباب

ازقلم: عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ
.........................................................
اللہ رب العالمین کی بڑی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت قوت ہاضمہ ہے، انسان جو کھاتا ہے وہ سب معدہ میں جاتا ہے، معدہ سارے کھانے کو ہضم کرتا ہے اور انسانی صحت اور اس کی ضرورت کے لائق بناتا ہے، پھر جو ضرورت سے زائد ہوتا ہے اسے فضلہ بنا کر پچھلی شرم گاہ کے راستے سے باہر نکالتا ہے، معدہ جسم کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے، معدہ کی درستگی وسلامتی سے انسان کی صحت بحال رہتی ہے لیکن اگر معدہ متاثر ہو جائے قوت ہاضمہ کمزور ہو جائے تو انسان کی صحت وتندرستی روز بروز گھٹتی جائے گی، انسان بالکل کمزور ہو جائے گا، مگر یاد رہے کہ اللہ کی بنائی ہوئی یہ مشین بہت مضبوط رہتی ہے انسان کا قوت ہاضمہ لاجواب رہتا ہے بشرطیکہ آدمی اس کی حفاظت کرے، آئیے آج ہم یہ جانتے ہیں کہ ہمارا ہاضمہ کیسے صحیح سالم رہے گا یا ہم معدہ کی حفاظت کیسے کریں؟
1) حلال کھائیں-
2) جب بھوک لگے تبھی کھائیں لیکن ایک مقدار سے کھائیں، بسیار خوری سے پرہیز کریں-
3) بالکل گرم کھانا نہ کھائیں-
4) جسمانی ورزش کا اہتمام کریں-
5) دوپہر کے کھانے کے بعد قیلولہ ضرور کریں-
6) رات کے کھانے کے بعد تقریباً دس پندرہ منٹ چہل قدمی کریں-
7) بار بار کھانے پینے سے پرہیز کریں، وقت وقت پر کھائیں-
8) رات میں سونے اور کھانے کے مابین تقریباً دو گھنٹے کا فاصلہ رکھیں، یعنی کھانے کے بعد فوراً نہ سوئیں-
9) رات میں جلد سوئیں، اور داہنے کروٹ کے بَل سوئیں-
10) گھر کے کھانے پر اکتفا کریں، سادہ کھانا کھائیں، فاسٹ فوڈ وغیرہ سے بچیں-
11) رات میں مختصر کھائیں-
12) قضاء حاجت کا وقت منظم رکھیں، اس کے لیے سب سے مناسب وقت صبح کا وقت ہے، اگر قضاء حاجت میں تکلیف ہو تو علی الصبح نہار منہ تین گلاس پانی پی لیں اور دس منٹ چہل قدمی کر لیں، فضلہ بآسانی نکل جائے گا-
13) دیر صبح تک نہ سوئیں-
14) کھانے کے دوران یا فوراً بعد پانی نہ پیئیں، کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد پانی پیئیں-
15) مہینے میں کم از کم ایک دن نفلی روزہ رکھیں-
*ہاضمہ خراب ہونے کے اسباب*
1) بےوقت کھانا-
2) بسیار خوری-
3) بکثرت سونا-
4) رات میں کھانے کے بعد چہل قدمی نہ کرنا، کھانے کے بعد فوراً بستر پکڑ لینا-
5) پانی کم پینا-
6) شام کا کھانا بہت تاخیر سے کھانا-
7) قضاء حاجت کا وقت مختص نہ کرنا-
8) پیٹ کے بَل سونا-
9) صبح لیٹ سے اٹھنا اور قضاء حاجت نہ کرنا-
10) کھانے میں گرم مسالہ اور تیل کا زیادہ استعمال کرنا-
11) کھانے کے بعد ٹھنڈا جیسے پیپسی، کوکاکولا وغیرہ نوش کرنا-
12) برف جیسا ٹھنڈا پانی پینا-
13) شراب پینا-
14) منشیات کا استعمال کرنا-
15) بکثرت چائے پینا-
یہ پندرہ اسباب ہیں جن سے معدہ خراب ہوتا ہے، لہٰذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان مفسدات سے بچیں، اور اپنے جسم اور صحت کی حفاظت کریں، اپنے ہاضمے کو مضبوط بنائیں، اللہ تعالٰی ہم سب کو ہر چھوٹی بڑی بیماری سے بچائے اور صحت وعافیت کی زندگی عطا کرے آمین-
═════ ❁✿❁ ══════
 
Top