ذیشان خان

Administrator
خودکشی کی ایک بڑی وجہ

صفی الرحمن ابن مسلم فیضی۔ بندوی۔ سعودی عرب

قارئین کرام! تقدیر و آخرت پر ایمان، ارکان ایمان میں سے ہیں، ان کا انکاری کافر ہے، تقدیر و آخرت پر ایمان توکل علی اللہ کا ایک ایسا شجر سایہ دار ہے، جس کی چھاوں میں انسان سخت ترین حالات کی تپش میں بھی آرام پاتا ہے، مصیبوں کے پہاڑ سے آسانی سے گزر جاتا ہے۔
فرحت و شادمانی و نعمت کے حصول پہ اتراتا نہیں، اور نہ اپنا کمال سمجھ کر خوشی میں مدمست ہو کر حلال و حرام کی تمیز کئے بغیر جو سمجھ میں آتا ہے کرتا ہے، بلکہ اسے اللہ کا عطیہ اور گفٹ سمجھ کر اس کی حمد و ثنا اور اس کا شکر بجا لاتا ہے۔
اور رنج و الم، حوادثات و آزمائش میں صبر کرتا ہے، قضاء و قدر اور آخرت پر اس کا ایمان اور بڑھ جاتا ہے، اور نجات کیلئے صرف اللہ ہی سے مدد مانگتا ہے۔
اسی لئے مومن ہر حال میں خیر میں جیتا ہے، چونکہ اپنے سارے معاملات اللہ کے سپرد کر دیتا ہے۔
*تقدیر و آخرت کا انکاری:* خواہ وہ نام نہاد مسلمان ہو، یا کافر، خوشی میں ناچتا ہے، اسے اپنا کمال تصور کرتا ہے، اللہ کو بھول کر اس کی نافرمانی پہ اتر آتا ہے، اور اگر کسی حوادثات کا شکار ہوجائے، کسی مصیبت میں مبتلاء ہوجائے، کوئی دیوالیہ ہوجائے،پھر چینختا ہے، چلاتا ہے، نوحہ و ماتم کرتا ہے، اور سارا الزام اللہ پر ڈالدیتا ہے، اور بعض دفعہ بڑے کلیجے والے بھی خودکشی کرلیتے ہیں، کتنے بڑے کلیجے والوں، کتنے مالداروں اور جاگیرداروں، سائنسدانوں نے، اچھی تنخواہوں والے، افسروں، پروفیسروں، لکچرروں، ٹیچروں نے، خود کشی کا راستہ اختیار کیا۔
بر وقت میں موجودہ ایک فلمی شخص جس نے آج 2020/6/14 خود کشی کرلی ہے، اس پس منظر میں کچھ باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں ۔
یوں تو فلمی دنیا کی یہ پہلی خودکشی نہیں، مگر آپ کی توجہ میں اس طرف کرنا چاہتا ہوں کہ آپ ان کے چہروں کو دیکھیں گے، بہت خوشحال، کہنے کو اسٹار، باہر نکلتے ہیں تو دیکھنے والوں کی بھیڑ، ہٹو بچو کا منظر، پاگل پنے کی حد تک چاہنے والوں کی اسٹائلیں۔

اور موت؟ خود کشی! وجہ کوئی بھی ہو، غور کا مقام تو ضرور ہے، خاص کر ہمارے مسلم نوجوان جو ان کی تقلید کرتے ہیں، ان کی طرح کا پہناوا، ویسا ہی بالوں کا اسٹائل!؟ کیا آپ اس دنیوی خود کشی، اور اخروی عذاب کو پسند کریں گے؟
کتنے فلمی لوگوں کے میں نے آرٹیکلز پڑھے کہ ان کی زندگی دلوں کے اطمنان سے خالی ہے، کتنوں نے کہا میں نے ڈپریشن سے بچنے کیلئے قرآن پڑھنا شروع کیا تو بہت حد تک مجھے چین ملا، اللہ انھیں ہدایت بھی عطا کردے ۔
نوجوانو! اسلام کی طرف آو!
نبی کے اسوہ کو اپناو
توبہ و استغفار سے اپنے آپ کو پاکیزہ بناو۔
اللہ کے ذکر سے دلوں کو جگمگاو
اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہیں بھی یہ دن دیکھنا پڑ جائے، یا عذاب الہی سے دو چار ہو جاو ۔
اللہ ہم سب کو دین اسلام پہ ثابت قدل رکھے ،
 
Top