ذیشان خان

Administrator
زمزم كا پانی

ڈاکٹر أمان الله محمد إسماعيل.

زمزم سے متعلق بعض اہم معلومات:
زمزم اس کنویں کا نام ہے جس سے زمزم کا مبارک پانی نکالا جاتا ہے، جو خانہ کعبہ سے معمولی دوری پر واقع ہے۔
* آب زمزم کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: إنها مباركة، إنها طعام طعم" یعنی یہ مبارک پانی ہے اور یہ کھانے کا کام کرتا ہے۔ ( صحیح مسلم: 2473)۔
* اصل میں زمزم کا پانی پینے کیلیے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زمزم کا پانی پیتے تھے۔
* ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم کا پانی پلایا۔
* ہر پانی کی طرح زمزم کا پانی بیٹھ کر ہی پینا چاہیے۔
* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پینا بھی ثابت ہے۔ (صحیح بخاری )۔
* آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پینے سے متعلق علما فرماتے ہیں کہ یہ بیان جواز کیلیے ہے، لہذا زمزم کا پانی بیٹھ کر ہی پینا چاہیے، لیکن کبھی کبھار کھڑے ہو کر پی لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
* زمزم کا پانی پیتے وقت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ دعا مروی ہے: اللهم إني أسألك علما نافعا ، ورزقا واسعا، وشفاء من كل داء. (سنن الدار قطنى / حسن لغيره).
* آب زمزم میں شفا ہے: آب زمزم سے متعلق ایک بہت ہی مشہور روایت ہے: "ماء زمزم لما شرب له". يعنی زمزم کا پانی جس نیت سے پیا جائے گا وہ نیت پوری ہوگی۔ ( سنن ابن ماجہ: 3062)۔
* بعض روایت میں ہیکہ زمزم کے پانی میں شفا ہے۔
* دو فرشتوں نے زمزم کے پانی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو دھلا تھا۔( صحیح بخاری)۔
* سلف صالحین سے زمزم کے پانی سے شفا حاصل کرنا ثابت ہے۔
* ضرورت کے تحت زمزم کے پانی سے وضو و غسل بھی جائز ودرست ہے۔
* زمزم کے پانی سے سے نجاست زائل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
* کسی مقصد خیر کے سبب زمزم کے پانی کا دوسرے پانی میں ملانا بھی جائز و درست ہے۔
* زمزم کا پانی ساتھ لے جانا ثابت و صحیح ہے۔ ( سنن الترمذى).
* آب زمزم کی فضیلت ہر زمان و مکان کیلیے ہے، کسی خاص جگہ اور وقت سے مربوط نہیں ہے۔
* آب زمزم کی فضیلت پینے اور اس سے شفا حاصل کرنے میں ہے۔
* زمزم کے پانی میں شفا مسلم ہے، لیکن اس کا قطعی طور پر یہ مفہوم نہیں ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے کسی طرح کا علاج و معالجہ یا کسی جراثیم کو ختم کرنے کیلیے دوسرے ادویہ و علاج کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
* اللہ تعالی ہمیں نصوص وحی بہتر انداز میں سمجھنے اور ان پر عمل درآمد کی توفیق بخشے ۔ آمین یا رب العالمین ۔
 
Top