ذیشان خان

Administrator
مقتدی کیسے فاتحہ پڑھے ؟

مقتدی کیسے فاتحہ پڑھے ؟
============
مقتدی مندرجہ ذیل کسی طرح سے سورہ فاتحہ پڑھ سکتا ہے ۔
٭ سکتات امام میں یعنی امام ایک آیت پڑھ لے تو مقتدی اسے پڑھے پھر امام دوسری آیت پڑھے تو مقتدی دوسری آیت پڑھے ۔مقتدی اس طرح مکمل فاتحہ پڑھے ۔
٭ امام کے فاتحہ مکمل کرنے کے بعد مقتدی سورہ فاتحہ پڑھے ۔
٭ ایسا بھی کرنا درست ہے کہ مقتدی امام سے پہلے فاتحہ پڑھ لے تاکہ امام کے فاتحہ کی قرات بھی سننے کا موقع مل جائے ، اس عمل کا ثبوت اثر سے ملتا ہے ۔
ظاہر سی بات ہے یہ جہری نماز کے لئے ہے سری نماز میں کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔
کتبہ
مقبول احمد سلفی
 
Top