ذیشان خان

Administrator
🌏 مــومن اور کافـر کے لئے دنیـا

امام حسن بصری رحمه اللّٰه نے فرمایا :

" مومن کے لیے دنیا بہت ہی بہتـرین گھـر ہے وہ اس طرح کہ مــومن تھوڑا عـــمل کر کے آخــرت کے لٸے اس کو توشہ بنا لیتا ہے،

جب کہ کافــر و منافق کے لٸے دنیا بــدترین گھــر ہے کیونکہ وہ اپنے لیل و نہار برباد کر دنیـا کو اپنا توشۂ جــہنم بنا لیتا ہے-*

امام ابو صفوان الرعینی رحمة اللّٰه سے دریافت کیا گیا :

" قـرآن نے جس دنیا کو خــراب بتلایا اور مذمت کی ہے (اور ایک عقلمند آدمی کو اس سے پرہیز بھی کرنا چاہیۓ) اس سے کونسی دنیا مراد و مقصود ہے؟ فرمایا: ہر وہ چــیز جو دنیا میں حاصل کی جائے اگر اُس کا مقصد صرف دنیا کمانا ہی ہو تو وہ قابل مـذمت ہے لیکن اگر اس سے آخــرت مقصـود ہو تو وہ مذموم نہیں_"*

📗 [ تـزکیـةُ النفوس وتربیتھا : ١٢٨ ]
 
Top