ذیشان خان

Administrator
صــالح باپ بنیـــں…

❐ وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا {سورة الكهف: ٨٢ }

" اور ان کا باپ ایک صالح آدمی تھا۔"

سیـدنا عبداللّٰه بن مسعود رضی اللّٰه عنه جب رات کو نماز پڑھتے اور اپنے چھوٹے بچے کو سوتے ہوئے دیکھتے تو کہتے

" اے میـرے فرزنـد ! یہ (عبادات) آپ کے روشن مستقبل کے لیے ہے"

اور روتے ہوئے یہ آیت پڑھتے: وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا (اور ان کا باپ ایک صالح آدمی تھا۔)

سعید بن مسیب رحمه اللّٰه نے فرمایا:

" میں نماز پڑھتا ہوں ، پھر جب مجھے اپنی اولاد کا خیال آتا ہے، تو میں اور زیادہ عبادت کرتا ہوں۔"

📚 - |[ تفسیرِ بغوی: ٥ / ١٩٦ ]|
 
Top