ذیشان خان

Administrator
🔍 اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کا بنیادی تقاضا ؟

❍ جب تم اللہ کو اپنا رب اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا ہادی اور رہبر مانتے ہو تو پھر ان کے پیچھے چلو، آگے مت بڑھو ! اپنے فیصلے خود ہی نہ کر لو، بلکہ پہلے یہ دیکھو کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم کیا ہے ؟ ۔۔۔

❍ یہ حکم مسلمانوں کے انفرادی معاملات میں بھی ہے اور اجتماعی معاملات میں بھی۔ کسی بھی شخص کو خواہ وہ کوئی عالم ہو یا امام یا پیر فقیر، یہ حق حاصل نہیں اور نہ ہی کسی جماعت یا پارلیمنٹ کا حق ہے کہ وہ اپنی طرف سے شریعت بنائے، کسی کام کو حلال یا حرام کہے، یا باعثِ ثواب یا گناہ قرار دے۔ اگر کوئی کسی کو یہ حق دیتا ہے تو وہ اسے اپنا رب بناتا ہے۔

📖 تفسیر القرآن الکریم - شیخ حافظ عبدالسَّلام بن محمد حفظہ اللہ - الحجرات [01]
 
Top