ذیشان خان

Administrator
بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين
بعض عورتوں میں پائی جانے والی چند غلطیاں

ازقلم: عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمیؔ محمدیؔ مہسلہ
.......................................................
عورت میں اگر صالحیت اور دینداری ہو تو وہ دنیا کی سب سے بڑی پونجی (دولت) ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اَلدُّنْيَا مَتَاعٌ، وَخَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ" (صحيح مسلم:3716) دنیا پونجی اور سرمایہ ہے، اور دنیا کی سب سے قیمتی سرمایہ پاکباز اور صالح خاتون ہے-
لیکن سچائی یہ ہے کہ عورتوں میں دینداری اور صالحیت خال خال ملتی ہے، نافرمانی اور بغاوت زیادہ پائی جاتی ہے، اسی لیے احادیث میں صراحت ملتی ہے کہ جہنم میں عورتوں کی تعداد زیادہ ہوگی، آئیے آج جانتے ہیں کہ بعض عورتوں کی کیا کیا غلطیاں ہیں یا عام طور پر عورتوں سے کون کونسی غلطیاں سرزد ہوتی ہیں؟
1) نماز نہ پڑھنا-
2) شوہر کی اطاعت وپیروی نہ کرنا-
3) نوحہ کرنا-
4) صبر نہ کرنا-
5) غیبت کرنا-
6) بےپردگی-
7) حیض اور جنابت کے غسل میں تاخیر کرنا اور نماز چھوڑ دینا-
8) تنہا گھر سے باہر جانا-
9) اجنبی مردوں کے لیے میکپ کرنا-
10) اجنبی مردوں سے مصافحہ کرنا-
11) بغیر ولی کے خود اپنی شادی کر لینا-
12) گاڑی چلانا-
13) مردوں کی مشابہت اختیار کرنا-
14) بال بچوں کو چھوڑ کر سوشل میڈیا پر مشغول رہنا-
15) احسان فراموشی-
16) جھگڑا کرنا-
17) گالی گلوچ کرنا-
18) لعنت بھیجنا-
19) بچوں کو مارنا پیٹنا-
20) اپنے شوہروں سے زیادہ مال کا مطالبہ کرنا-
21) مزارات پر جانا-
22) زیادہ رونا دھونا-
23) خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلنا-
24) ناپاکی کے ایام میں نماز پڑھنا-
25) اپنے مخصوص مسائل کا علم نہ سیکھنا-
26) شوہر کی ماتحتی میں نہ رہنا اور مارکیٹنگ کرنا-
27) کاہنوں اور نجومیوں کے پاس جانا-
28) عورتوں کے درمیان اپنے حسن اور اپنے زیورات کی نمائش کرنا اور فخر کرنا-
29) اپنے زیورات کی زکوٰۃ نہ نکالنا-
30) اپنے شوہر کو دوسری شادی سے روکنا اور شادی کے بعد اپنے شوکنوں سے لڑنا، بلاوجہ طلاق کا مطالبہ کرنا-
31) اپنی ساس سے لڑنا، تکلیف دینا اور اس کی بات نہ ماننا-
32) اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا نہ کرنا، کھانا وغیرہ پھینکنا-
یہ کچھ غلطیاں ہیں جو عام طور پر عورتوں کی طرف سے سرزد ہوتی ہیں، لہٰذا خواتین کو چاہیے کہ ان تمام جرائم اور معاصی سے بچیں، گناہوں سے بچیں، نیک کام کریں، اللہ سے توبہ واستغفار کریں، عمل صالح کریں، اسی میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے، راحت ہے اور سکون ہے، جہنم اور عذاب سے نجات ہے، اور جنت ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین-
══════════ ❁✿❁ ══════════
 
Top