ذیشان خان

Administrator
الشیخ سلیمان الرحیل _علم ایسے عالم سے لیا جائے جسکے صفات مندرجہ ذیل ہوں ۔_

۱) جو کتاب و سنت کی عظمت کو قائم رکھتا ہو۔

۲) نصوص کے آجانے کے بعد وہ اس سے اِدھر اُدھر نہ پھرتا ہو۔

۳) اپنے عقل کے ذریعہ سے کتاب و سنت کے نصوص کی من مانی تاویل نہ کرتا ہو ۔

۴) ثابت شده نصوص کے آجانے کے بعد دنياوي أغراض كے حصول کے لئے تہاون (تحقیر وتقصیر، کمی وکوتاہی) سے کام نہ لیتا ہو ۔

۵) سلف صالحین کے طریقے کے مطابق اسکے سارے کام انجام پاتے ہوں۔

۶) اس دور کے علماء اسکی اہلیت، وصلاحیت کی شھادت دیتے ہوں ۔

۷) اسکے پاس کا علم کتاب و سنت کے نصوص، سلف صالحین اور علماء کے طریقے سے میل کھاتا، اور مطابقت رکھتا ہو ۔

[ من کلام الشیخ سلیمان الرحيلي حفظه الله، المنشور في يوتيوب بعنوان: من يؤخذ عنه العلم؟]

دکتور عبیدالرحمن مدنی حفظہ اللہ
 
Top