ذیشان خان

Administrator
شیخ محمد بن آدم الإثيوبي رحمه الله

✍عبداللہ عبدالرشید سلفی
طالب جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ

45 مجلدات میں شرح مسلم اور 40 مجلدات میں شرح سنن النسائی
لکھی ہے شیخ نے.

●علامہ الباني کہتے تھے کہ سنن سنائی کی ذخیرۃ العقبی جیسی سلفی شرح آج تک نہیں لکھی گئی.
● شیخ مقبل فرمایا کرتے تھے کہ اس زمانے میں کوئی محدث ایسا نہیں ہے جو اس جیسی شرح تالیف کرسکے.
●نیز ابھی دو ہفتے پہلے استاد محترم شیخ عبدالمحسن العباد کلاس میں ہمیں سنن نسائی پڑھا رہے تھے تو ایک ساتھی نے سوال کیا کہ شیخ! سنن نسائی کی کس شرح کی جانب ہم رجوع کریں؟ شیخ حفظہ اللہ نے کہا "سنن نسائی کی سب سے عمدہ شرح شیخ آدم الاثیوبی کی شرح ہے شفاہ اللہ"

اور آج شیخ ہمارے درمیان نہ رہے.

رحمهم الله رحمة واسعة وجزاهم عن الأمة كل الخير.
 
Top