ذیشان خان

Administrator
حافظ زبیر علی زئی کا بچپن میں ذوق مطالعہ

انتخاب: سیف اللہ ثناءاللہ

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ بچپن سے ذہین وفطین،کتاب دوست اور وقت کی قدر کرنے والے تھے۔ایک دن اپنے شاگرد حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ سے فرمانے لگے:" جب میں چھوٹا تھا اور پرائمری سکول میں پڑھتا تھا تب بھی مجھے مطالعہ کا بہت زیادہ شوق تھا،اکثر ایسے ہوتا کہ والدہ ماجدہ مجھے کھانا دیتیں تو میں کتاب گود میں رکھے پڑھتے پڑھتے کھانا کھاتا، میری اس عادت سے والدہ پریشان ہوکر مجھ سے کتاب لے کر رکھ دیتی تھیں اور ڈانٹتے ہوئے کہا کرتیں: کم از کم کھانا تو کتاب پڑھے بغیر کھالیا کرو۔اسی طرح سکول جاتے اور آتے ہوئے ایک کتاب میرے ہاتھ میں رہتی جسے میں پڑھتا رہتا۔"

(خصوصی محدث العصر نمبر ماہنامہ اشاعة الحدیث حضرو ص37)
 
Top